بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توانائی شعبے میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون مستحکم کررہے ہیں،علی پرویز

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون مستحکم کررہی ہے۔باکو میں آذری ہم منصب پرویز شہبازوف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے باکو انرجی فورم کو عالمی توانائی تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں برادر ممالک کے تعاون کوبھی سراہا۔اس سے قبل وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے صدر روشن نجف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور تیل و گیس کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button