
پاکستان اور ازبکستان کا ریلوے منصوبے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پراتفاق
پاکستان اور ازبکستان نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور ازبکستان فغانستان،پاکستان ٹرانزٹ راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر TAKHTAE کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔
یہ آٹھ سو پچاس کلومیٹر طویل ریلوے راہداری وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان براہ راست ریلوے رابطے کا پہلا ذریعہ بن جائے گا، جس سے خطے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کو وسطی ایشیا کیلئے مختصر اور موثر ترین راستہ مل جائے گا۔ازبک سفیر نے پاکستان کے ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔