بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی کی ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل(آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نظیر کو فوری طور عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل قاضی نظیر کو فوری طور ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو آئی جی جیل کوہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی عہدے سے معطل کردیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ غلط تھا اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔انہوں نے وارننگ دی کہ فرار ہونے والے قیدی سر ینڈر کردیں ورنہ جیل توڑنے کا سنگین مقدمہ بنے گا ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہاکہ واقعہ ملیر جیل افسران اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے، 24گھنٹوں کا وقت دیا ہے، فرارقیدی واپس آئے تو سزا میں رعایت دیں گے، آج نہیں تو کل تمام فرار قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button