بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاکھوں افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ میں پہنچ گئے

لاکھوں افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ میں پہنچ گئے، حکام حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی طور پر شہرمیں داخل ہونے والے افراد کے خلاف کارروائیوں میں بھی مصروف ہیں۔

حج انتظامیہ وہاں موجود زائرین کو گرمی سے بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے تاکہ گزشتہ برس جب 1300 سے زائد حجاج گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہےہیں۔

حج ایسا مقدس فریضہ ہے جسے مسلمانوں پر زندگی میں ایک بار پورا کرنا فرض قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دنیا بھر سے اب تک 13 لاکھ سے زائد زائرئن سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جس کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے اور مسلسل لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 40 مختلف حکومتی ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے افسران و اہلکار مخلتف فرائض کے انجام دہی میں مصروف ہیں۔

اشتہار
Back to top button