بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے 5 مختلف مقامات پر ہوگا جن میں بھارت کے بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا کا شہر کولمبو شامل ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح، ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلور میں ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو بنگلور یا کولمبو میں شیڈول ہے۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اشتہار
Back to top button