
پاکستانی وفدکی او آئی سی کے رکن ممالک کوجنوبی ایشیا کی صورتحال پربریفنگ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فوجی جارحیت اور اس کے بے بنیاد الزامات کے بعد جنوبی ایشیا کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بغیر کسی مستند تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی کوشش کو یکسر مسترد کردیا۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپر معطل کرنے کے اقدام پر گہری تشویش ظاہر کی جسے پاکستان آبی جارحیت تصور کرتا ہے اور یہ بین الاقوامی معاہدے کی ذمہ داریوں سے انحراف کے مترادف ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں نے پاکستان کی شفاف اور بروقت بریفنگ کو سراہا اور پاکستان اور جموں و کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کیا۔