بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر،وزیراعظم کا دہشتگردوں کوجہنم واصل کرنے پرفورسزکو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور مورگند میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اشتہار
Back to top button