بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی، 10 طلائی، 3 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرتے ہوے سونے کے دس میڈلز جیتنے سمیت کل 14میڈلز اپنےنام کر لٸے۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پچیس ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا۔

پاکستانی دستےمیں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا اور فضاوں میں قومی ترانہ گونجا۔ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی ہیروز کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا۔

روٸنگ فیڈریشن اور دگر اسٹیک ہولڈرز نے وفاقی حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاٸی کرنے کیلٸے انکےاعزاز میں تقریب منعقد کرنے سمیت نقد انعامات سے نوازے۔ پاکستان روٸنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر اور کےچیئرمین رضوان الحق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتیے ہوئے کہا کہ روئنگ کے کھلاڑی بھی اب عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے

اشتہار
Back to top button