بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ

پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی۔وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر مئی میں شہروں میں مہنگائی میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد کمی ہوئی۔

مئی میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 3.51 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 3.39 فیصدریکارڈکی گئی۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی تا مئی کے دوران ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔

اشتہار
Back to top button