بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔ سابق وزیراعظم نے لاہور پولیس کی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے چوتھی بار بھی انکار کردیا اور انہوں نے پولی گراف، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، ٹیم میں پنجاب فرانزک کے ایکسپرٹس بھی شامل تھے۔

عمران خان لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، پولیس ٹیم اڈیالہ جیل میں 4 گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔لاہور پولیس کی ٹیم 9 مئی مقدمات کی تفتیش کے لیے ٹیسٹ کرنے اڈیالہ جیل آئی تھی، بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔تاہم، 26 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کا جواب جمع کرایا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے موقف اپنایا کہ جب تک یہ ٹیسٹ نہیں ہوں گے، تفتیش مکمل نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسران بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے اور انصاف ہوتا نظر آئے گا، اور یہ کہ عمران خان کو بھی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔بعد ازاں، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس سے 9 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔

اشتہار
Back to top button