
قومی
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔