
قومی
پاکستانی نوجوانوں کو دنیا میں تکنیکی انقلاب کے لیے خود کو تیار کرنا ہو گا، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا ہے۔آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سرمایہ کاری کو انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، پانی کے تحفظ اور آبی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو دنیا میں تکنیکی انقلاب کے لیے خود کو تیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور ٹیکس چوری کا سدباب ایک مضبوط معیشت اور اہداف کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو موجودہ دس فیصد سے اٹھارہ فیصد تک بڑھانے کے لیے عوام اور حکومت کے درمیان مربوط کوششوں پر زور دیا۔