
قومی
کاسا1000بجلی منصوبہ آئندہ سال دسمبرتک مکمل کرلیا جائے گا، تاجک نائب وزیر توانائی
تاجکستان کے نائب وزیر برائے توانائی اور آبی وسائلJamshed Shoimzoda نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاسا1000پاور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ آئندہ سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ دوشنبے میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جنوری دوہزارستائیس تک فعال ہو جائے گا۔ تاجکستان کے وزیر نے کہا کہ CASA-1000 منصوبے کی ترسیلی صلاحیت ایک ہزارتین سو میگاواٹ ہو گی، یہ منصوبہ تاجکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان توانائی کامربوط ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاسا 1000منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں مدد دے گا۔