بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اورافغانستان کا باہمی اعتماد کیلئے مل کرکام جاری رکھنے کا عزم

پاکستان اور افغانستان نے اپنے برادر عوام کے درمیان باہمی اعتماد پیدا کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔اس عزم کا اعادہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان آج(اتوار) ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا گیا۔امیر خان متقی نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے سے متعلق پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی رابطوں میں اضافے کیلئے ازبکستان ، افغانستان ، پاکستان ریلوے لائن منصوبے کی اہمیت پر زوردیااور اس منصوبے کے سمجھوتے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

اشتہار
Back to top button