بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشاہدحسین پاک بھارت کشیدگی میں روس کے  مثبت کردار مشکور

سینیٹر مشاہد حسین سید نے یوریشین فورم کے موقع پر آج ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سینیٹر مشاہد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مثبت اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے پر روس کا شکریہ ادا کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ روس کی خارجہ پالیسی کا محور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔بعد ازاں روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے پرامن اور خوشحال یوریشیا کی تعمیر کے لیے روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی کوششوں کو سراہا جس میں پاکستان برابر کے شراکت دار کے طور پر کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اشتہار
Back to top button