بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کا  ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غیر ضروری این او سیز ختم کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سیز ختم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے اور ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیس بھی آن لائن ادا کی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے سے موجود سکیموں کے مسائل کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سکیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک وقتی معافی پر غور کرنا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button