بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

جام کمال کی جاپانی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر تجارت جام کمال نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔وزیر تجارت نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے کے ساتھ ٹوکیو میں ملاقات کے دوران پائیداری’ جدت اور اقتصادی تعاون پر مبنی مفید باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی وسائل’ خاص طورپر تانبے’ سونے اور دیگر صنعتی معدنیات کے وسیع ذخائر کی بدولت سرمایہ کاری کیلئے ایک تذویراتی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی’سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اور سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کیلئے کھلا ہے۔

 

اشتہار
Back to top button