
قومی
اقوام متحدہ کی جانب سے 57امن اہلکاروں کواعزازات، دوپاکستانی بھی شامل
اقوام متحدہ نے بتیس ممالک کے ستاون فوجی پولیس اور سویلین امن اہلکاروں کو گزشتہ سال دنیا بھر کے مشنز میں امن کے نصب العین کیلئے بھاری قیمت ادا کرنے پر اعزازات سے نوازا ہے جس میں پاکستان کے دو امن فوجی شامل ہیں۔
اِس حوالے سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب ہوئی۔بعد از وفات DAG HAMMARSKJOLD کے میڈلز حاصل کرنے والوں میں سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان شامل ہیں جنہوں نے ABYEI کیلئے اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے مشن کے فوجی مشیر کرنل عمر شفیق کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور مشنز کے دیگر سربراہان اور فوجی اتاشیوں کے ساتھ اعزازات وصول کئے۔