
قومی
ہانگ کانگ کا پاکستان ک ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سی ای او ہانگ کانگ نے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔انہوں نے متعدد اسٹریمز کے ذریعے اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر چیف ایگزیکٹو کو مبارکباد پیش کی اور مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔نائب وزیراعظم نے ہانگ کانگ میں پاکستانی کمیونٹی کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی سراہا۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔