
تجارت
وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا، چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہئے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔