
قومی
حکومتی سرپرستی میں بٹ کوائن کے پہلے تذویراتی ذخیرہ کا اعلان
وزیراعظم کے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے حکومتی سرپرستی میں بٹ کوائن کے پہلے تذویراتی ذخیرہ کا اعلان کیا ہے۔بٹ کوائن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ماضی میں نہیں رہا بلکہ ڈیجیٹل جدت پسندی کی جانب ایک بار پھر آگے کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سنٹر ز کیلئے پہلے مرحلے میں دوہزار میگاواٹ اضافی بجلی مختص کی ہے جس سے دنیا بھر میں خود مختار کان کنوں، ٹیک فرمز اور صاف توانائی کے شراکت داروں کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔