بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے یومِ تکبیر کی تقریب کا انعقاد

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے یومِ تکبیر کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں سابق فوجی افسران،اہلکاروں ، چین اور پاکستان کی نمایاں کاروباری شخصیات، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ، دفاعی تجزیہ کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

چین کی کاروباری شخصیات نے فیلڈمارشل سیدعاص منیراور پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانےمیں ڈاکٹر عبدالقدیر اور سیاسی و عسکری قیادت کی خدمات کو سراہا۔تقریب میں بالخصوص آپریشن بنیان مرصوص میں تعاون پر چین، ترکیہ، آذربائیجان و دیگر دوست ممالک سے اظہار تشکر کیا گیا۔صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور شاندار کامیابی کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button