
قومی
نائب وزیراعظم کنونشن پردستخطوں کی تقریب میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم محمدا سحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ثالثی کیلئے بین الاقوامی تنظیم کے قیام کیلئے کنونشن پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔نائب وزیراعظم کی آمد پر ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکرٹری فار جسٹس Dr Cheung Kwok Kwan، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل ریاض احمد شیخ نے اُن کا استقبال کیا۔