
قومی
پاکستان کا اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے کردارکومزید مضبوط بنانے پرزور
پاکستان نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں بھارت اورپاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی موجودگی اور کردار کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیا ہے۔آج اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر دفتر خارجہ نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عزم اور لگن کو سراہا جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے قیام کیلئے دنیا کے کئی حصوں میں بہادری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔بیان میں ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لئے ایک اہم ہتھیار کے طور پر اقوام متحدہ کی امن فوج کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔