بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قازقستان کا پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں قازقستان کے سفیر YERZHAN KISTAFIN نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ملکوں کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے علاقائی تعاون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے سمندر سے محروم ملکوں کی عالمی مارکیٹس تک رسائی میں ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قازقستان وسطی ایشیا میں سمندر سے محروم سب سے بڑا ملک ہے جو پاکستان کے ذریعے اپنی تجارت کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔

 

اشتہار
Back to top button