
پاکستانی فیلڈ مارشل اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کی دفاعی تعاون پر بات چیت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل محمد BAGHERI سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کی افواج کے سربراہان نے علاقائی سلامتی کے ابھرتے ہوئے منظرنامے بالخصوص دوطرفہ دفاعی روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے بہتر طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سرحدی علاقوں کو تجارت اور معیشت کے روابط پر مبنی زونز میں تبدیل کرنے کے امکانات تلاش کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایرانی مسلح افواج کے چاق وچوبنددستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
بری فوج کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ سید علی حسین خامنہ ای اور ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے بھی ملاقات کی۔بری فوج کے سربراہ وزیراعظم کے وفد کے ساتھ دوست ممالک ترکیے، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔