
قومی
وزیراعظم سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئےآذربائیجان کے شہرلاچین پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔ لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف، آذر بائیجان کے صدر سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔