بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معیشت کی ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس دینے والا ملک ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اپنی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

احسن اقبال نے ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کے طور پر کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے معیشت کو جدید بنیادیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

اشتہار
Back to top button