بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا کشیدگی کے دوران حمایت پر ترک صدر سے اظہار تشکر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی بھرپور حمایت پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے لیے تشکر کے جذبات پہنچائے۔انہوں نے بھائی چارے اور تعاون کے ان غیر متزلزل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

اشتہار
Back to top button