
قومی
پاکستان اور سعودی عرب کادوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔