
قومی
بھارت کی طرف سے جاری ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جاری ہرزہ سرائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خطے میں کشیدگی کی موجودگی میں اس طرح کی اشتعال انگیز زبان استعمال کرنا انتہائی غیر دانشمندانہ ہے۔
بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی مفاہمت سے متعلق ترجمان نے کہاکہ پاکستان فائربندی کے بارے میں پرعزم ہے جس کا اعلان رواں ماہ کی دس تاریخ کو کیاگیا تھا۔
کرتارپور راہداری کے بار ے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ لڑائی کے باوجود کبھی کرتارپور راہداری بند نہیں کی بلکہ بھارت رواں ماہ کی سات تاریخ سے یاتریوں کو راہداری کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہا۔