
قومی
وزیراعظم کو پی پی وفد سے بھارتی جارحیت پرموثرموقف کی اُمید
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج (جمعہ ) کواسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم ممالک میں پاکستانی موقف اُجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اس کے اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
انہوں نے اس قومی سفارتی فریضے کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اورپاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے امیدظاہرکی کہ یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور موثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔