بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی آفیشلز کی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 کے لیے بطور ریفری نامزدگی

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن (PJJF) کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، کیونکہ اس کے دو سینئر آفیشلز ابو ہریرہ اور دلاور خان سننان کو جوجٹسو ایشین یونین (JJAU) کی جانب سے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں بطور ریفری شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ یہ ایونٹ 22 تا 26 مئی 2025 کو عمان، اردن میں منعقد ھو رہا ھے۔

یہ دعوت نامہ پاکستانی ریفریز کی بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فنی مہارت کا اعتراف ہے۔ ابو ہریرہ اور دلاور خان سننان اس سے قبل بھی قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی غیر جانبداری اور رولز پر مہارت کو سراہا گیا۔

اس موقع پر پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری طارق علی نے کہا:
“یہ پاکستان اور فیڈریشن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ JJAU کی جانب سے ہمارے آفیشلز کی نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایشیائی سطح پر پاکستان کی پہچان مضبوط ہو رہی ہے۔”

فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے بھی اس کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ فیڈریشن نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ تکنیکی ماہرین کو بھی عالمی سطح پر مواقع دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ایشین جو-جِتسو چیمپئن شپ 2025 میں پورے ایشیا سے بہترین کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہوں گے، اور پاکستان کی نمائندگی نہ صرف میدان میں بلکہ آفیشل سطح پر بھی کھیل میں ملک کی ترقی کا مظہر ہے۔

اشتہار
Back to top button