پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی پوزیشن

پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی پوزیشن

پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 16 مئی 2025ء کو 16,648.5 ملین ڈالر تھے۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں:

16 مئی 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1,043 ملین ڈالر کے اضافے سے 11,446.5 ملین ڈالر ہو گئے, کیونکہ 13 مئی 2025ء کو اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 760 ملین ایس ڈی آر (1,023 ملین ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوئی تھی۔

Exit mobile version