
قومی
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سبزی منڈی چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئے۔خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ذوالفقار حمید نےمیڈیا کو بتایا کہ ’حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا‘۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ رات گئے دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی کو نقصان پہنچا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور بڑے نقصان کے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے، مزید کہنا تھا کہ حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو گولیاں لگی ہیں وہ زخمی ہیں، چند دن قبل مذکورہ علاقے میں پولیس کارروائیوں میں دہشتگردوں کے 3 کمانڈر مارے گئے تھے۔