
قومی
صدر، وزیراعظم کی خضدار سکول بس پر دہشت گردحملے کی شدید مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھنائونا جرم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل ، ننھے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔