بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان چین اور افغانستان کا سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے پراتفاق

پاکستان چین اور افغانستان نے ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام پرتعاون بڑھانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ اتفاق رائے آج(بدھ کو) بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان باضابطہ سہ فریقی مذاکرات میں ہوا ۔

تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے سہ فریقی تعاون کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طورپر استعمال کرنے کا اعادہ کیا ۔

اجلاس میں انہوں نے سفارتی روابط بڑھانے ، مواصلات کو مضبوط بنانے اور تجارت، بنیادی ڈھانچے اور ترقی کو مشترکہ خوشحالی کے اہم عنصر کے طورپر فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔وزراء نے انسداد دہشت گردی اور خطے میں استحکام اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مشترکہ عزم پرزوردیا۔

اشتہار
Back to top button