بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کی خضدار میں سکول کے بچوں کی بس پر خود کش حملے کی مذمت

چینی سفیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان سے ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔وفاقی دارالحکومت میں پاک چین دوستی کے 74سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادرانہ دوست ملک ہے، اور برادرانہ تعلقات کے حوالے سے آج بہت اہم دن ہے، 74سال سے پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی خوشگوار تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، چین میں 10ہزار افراد کو زراعت کے حوالے سے تربیت دی جارہی ہے۔

اشتہار
Back to top button