بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی رہنمائوں کے بیانات اشتعال انگیز ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں عرب گروپ کے سفیروں اور مستقل نمائندوں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ علاقائی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے عرب گروپ کو بتایا کہ پاکستان نے اپنے منشور کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارت کی جارحیت کا نپاتلہ او ر محدود جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سمیت بھارتی اقدامات اشتعا ل انگیز اور جارحانہ اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی تھے۔ ایمبسیڈر عاصم افتخار نے جنگ بندی قائم رکھنے اور کشیدگی کم کرنے اور علاقائی استحکام کے لئے تمام ضروری اقداما ت کرنے کے بارے میں پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنمائوں کے بیانات اشتعال انگیز ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

اشتہار
Back to top button