بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین کی بھرپور حمایت پرشکرگزار

بیجنگ (سی این پی )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج (منگل) بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر Liu Jianchao سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور اس کے اہم مفادات کے مسائل کے لئے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔Liu Jianchao نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سدابہارتذویراتی شراکت دار اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا رہے گا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

 

اشتہار
Back to top button