
قومی
صدرمملکت کی سکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائش گاہ آمد،شہیدکوخراج عقیدت
صدرآصف علی زرداری آج راولپنڈی میں شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر گئے اور شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔صدر مملکت نے شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔