
قومی
معرکہ حق میں فتح، آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے
پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میںآج یو م تشکر منا یا جارہا ہے۔دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا۔یوم تشکر کے موقع پر وفاقی درالحکومت میں31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم تشکر کی مرکزی تقریبPakistan Monument اسلام آباد میں ہوگی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔