بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ، بھارت کا واہگہ اٹاری بارڈر کراسنگ پر ایک، ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور میں واہگہ – اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک، ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ پنجاب رینجرز کے جوان محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ جبکہ بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے جوان محمداللہ کو گرفتار کیا تھا۔پورنم کمار شاہ کو 23 اپریل کو پاکستان رینجرز نے قصور سے حراست میں لیا تھا، بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق متعدد میڈیا اداروں نے بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کی بھی اطلاع دی۔انڈین ایکسپریس نے ’بی ایس ایف‘ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حوالگی پُرامن طریقے سے اور طے شدہ ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

 

اشتہار
Back to top button