بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اپریل 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر  اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورکرز ترسیلات کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025میں ورکرز ترسیلات 3.2ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل2025ء کی ورکرز ترسیلات اپریل 2024ء کے مقابلے 13.10 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات 30فیصد اضافے سے 31.2ارب ڈالر رہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب سے اپریل میں 72.54 کروڑ ڈالر  اور یو اے ای سے اپریل میں 65.76 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات موصول ہوئیں۔

اشتہار
Back to top button