بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرمملکت اور گورنر پنجاب کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بھارت کی جاری جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور کے دروازے عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے کھولنے کے گورنر کے اقدام کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button