بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔تحریک انصاف کی رہنما کنول شوز کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت منگل کو ہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں13 رکنی آئینی بینچ 6 مئی کو دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 جولائی کو اس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔مخصوص نشستوں سے متعلق 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تاحال تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی ہیں۔

اشتہار
Back to top button