بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور یو اے ای کا ڈیجیٹل گورننس کے سلسلسے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے خصوصاً سرکاری شعبے کے تبادلے میں ڈیجیٹل نظم و نسق اور معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ابوظہبی میں منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال اور متحدہ عرب امارات کے محکمہ برائے حکومتی استعدادکار کے چیئرمین احمد تمیم شہام ہشام الکتاب کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے خصوصاً مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد نظم و نسق میں جدت لانا، سرکاری خدمات کو بہتر بنانا اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اشتہار
Back to top button