بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آزادی صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

آزادی صحافت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔دن کا مقصد حکومت کو آزادی صحافت کیلئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت کی یاددہانی کرانا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ”نئی دنیا میں رپورٹنگ، مصنوعی ذہانت کے آزادی صحافت اور میڈیا پر اثرات“صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں ذمہ دار اور آزاد پریس کے فروغ اور اس کی آزادی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں حق و صداقت کے لئے دی گئی میڈیا کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میڈیا مکالمے کے فروغ، سماجی مسائل کو اجاگر کرنے، اقتصادی اور ماحولیاتی اہمیت، بدعنوانی کو بے نقاب کرنے اور مظلوم طبقات کے حقوق کی حمایت کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کا تقاضا ہے کہ میڈیا کو غلط خبریں پھیلانے، پروپیگنڈا، غیرملکی ایجنڈااور سیاسی مفادات کیلئے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بھارت کی حالیہ آبی جارحیت اور اس کے بے بنیاد الزامات کا حقائق اور سچائی کے ذریعے مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی۔

اشتہار
Back to top button