بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور سیکیورٹی پالیسی اور نائب صدر کاجاKALLAS سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندے کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارت کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو کہ معاہدے کی شرائط اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔امن اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا۔کاجا کا نے کہاکہ فریقین ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button