بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کی ڈنمارک اور پانامہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

نائب وزیراعظم نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ LARS LOKKE RASMUSSEN اور پاناما کے وزیرخارجہ JAVIER EDUARDO MARTINZE ACHA VASQUEZ سے ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو کی ہے ۔اسحق ڈار نے دونوں وزرائے خارجہ کو خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور اس کے یکطرفہ اوراشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کویکسر مسترد کردیا جو معاہدے کی شقوں اورعالمی قانون کی صریحاً خلا ف ورزی ہے ۔نائب وزیراعظم نے خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن وسلامتی میں کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم پرزوردیا ۔ڈنمارک اورپاناما کے وزرائے خارجہ نے کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر زوردیا کہ وہ ہرممکن صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔

اشتہار
Back to top button